26نومبر ہمارے لیے تجدیِد عہد کا دن ہے، آزادی کا مشعل بلند رہے گا- شولان بلوچ

26 نومبر ہمارے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے، آزادی کا مشعل بلند ہوتا رہے گا۔

شولان بلوچ، ترجمان- بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد

 

بیرونی قبضہ گیروں میں سے غیر فطری ریاست پاکستانی ریاست نے جب بلوچستان پر اپنے نوآبادیاتی پنجے گاڑے تو بلوچ سماج کو سیاسی، معاشی، فوجی سمیت تمام پہلوؤں سے توڑنے کی کوشش کرکے پوری طاقت سے قبضہ ہونے کی سازش رچائی۔ اسی قبضے کے بعد بلوچستان میں دیگر طبقوں کے علاوہ نوجوان طبقے نے بھی باشعور ہوکر سیاسی محاظ پر مزاحمت کو جاری رکھا۔ اسی سلسلے میں بلوچ نوجوانوں نے 26 نومبر 1967 کو بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی جس کا مقصد بلوچ سماجی ڈھانچے کی حفاظت کرنا سمیت قابض کے خلاف سیاسی جدوجہد کرنا تھا۔ مگر کچھ مفادپرست اور طفلانہ سوچ کی وجہ سے یہ تنظیم دو دھڑوں کا شکار ہوا، اسی دن سے بی ایس او کو بعض مفاد پرست ٹولوں نے نظریاتی حوالے سے کمزور کرنے کی کوشش کی جس سے تنظیم کا یہ سفر کئی مشکلات کا شکار رہا۔

سال دوہزار کے بعد بلوچ نوجوانوں نے تاریخی فیصلہ کرکے بی ایس او کو سازشی اور مفادپرسٹ ٹولوں کی چنگل سے نکال کر بی ایس او آزاد کی شکل میں نظریاتی اور ساختیاتی حوالے سے خودمختار کیا۔ اسی تاریخی فیصلے نے تنظیم کو بلوچ سماج میں ایک منفرد مقام اور قومی زمہ داری پر قائم رہنے کا موقع ملا جسے بلوچ طلباء رہنماوں نے بلوچستان میں فعال کرکے ہر شہر اور گاؤں میں آزادی کا مقصد پھیلا کر بلوچ قومی تحریک کو مستحکم کیا۔ تنظیم کا یہ فیصلہ کن دور انتہائی کھٹن تھا مگر فکری حوالے سے مضبوط نوجوانوں نے آزادی اور شعور کا مشعال معدوم ہونے نہیں دیا بلکہ چٹان کی طرح کھڑے ہوکر تمام سختیوں کو عبور میا جس میں نام نہاد قابض کی ریاستی پابندی شامل ہیں۔

یہ طویل اور کھٹن سفر کئی مشکلات اور سازشوں سے بھرا ہوا ہے، ایک طرف قابض کی ریاستی جبر جس میں تنظیم کے کئی کارکنان اور رہنمائیں جبری گمشدگی کا شکار سمیت قتل کیے گئے ہیں، دوسری جانب مفاد پرست ٹولوں کی جانب سے تنظیم کو کئی حصوں میں توڑ کر اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا شامل ہیں۔ کئی گروہوں نے اپنی سازشی سیاست کو ایندھن دینے کے لیے تنظیم کے نام پر مختلف دھڑے قائم کرکے بی ایس او کے حقیقی نظریے اور مقصد کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بلوچ قوم کی قدیم ترین تنظیم آج بی ایس او آزاد کی شکل میں نہ صرف رواں دواں ہے بلکہ ہر دور میں مزید منظم ہوکر بلوچ نوجوان سمیت قوم کی تربیت اور رہنمائی کرتی آرہی ہے۔ آج بی ایس او نے انسٹھ سال، قریب چھ دہائی مکمل کیے ہیں، یہ ادارہ بی ایس او آزاد کی شکل میں آج بھی قومی مقصد سے جڑی ہے اور بلوچ نوجوان سمیت اپنی سماج کو انقلابی مرحلے سے گزار رہا ہے۔ تمام تِر کھٹن اور مشکلات کو عبور کرتے ہوئے آج بھی یہ تنظیم قابض کے خلاف کھڑی ہوکر بلوچ قوم کی آزادی کی خاطر جدوجہد کررہا ہے۔

بی ایس او نے قومی ریاست کی بحالی اور بلوچ سماج کو تحریک سے جوڑنے کے لیے آزادی کی مقصد کی پاسداری سمیت بلوچ سماج کو انقلابی عمل سے گزارا جس سے بلوچ سماج کا ہر طبقہ بیدار ہوکر قومی حوالے سے زمہ داری پورا کرنے کی جدوجہد میں شامل ہے۔ تنظیم نے بطور ایک قومی طاقت بلوچستان میں متحرک ہوکر تمام سماجی پہلوؤں کو بلوچ قومی مفاد کے حق میں انقلابی رخ دیا۔ اس سے وابستہ کئی نوجوانوں نے سیاسی اور فکری تربیت حاصل کرکے تحریک کو مزید منظم کیا مگر بعض افراد نے تنظیم کی قدر و اہمیت اور قومی زمہ داری کو بالاتر کرکے اپنی ذات کو ترجیح دی جس سے کئی نوجوان قابض کی رچائی گئی جھال میں پھنس کر قومی تحریک کو دانستہ یا غیردانستہ طورپر نقصان دینے کے سازش میں شامل ہیں۔

26 نومبر ہمارے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ آزادی کا مشعل بلند ہوتا رہے گا۔ بلوچ نوجوان تمام تِر قابض کے سازشوں اور مفادپرست ٹولوں سے آگاہ ہوکر قومی آزادی کے لئے جدوجہد کریں۔ بی ایس او آزاد اپنی نوجوانوں بشمول بلوچ قوم کو یہ ہدایت دیتی ہے کہ وہ قابض پاکسانی ریاست کی عارضی اور سازشی مفادات کی خاطر اپنی قومی آزادی اور وقار کا سودا نہ کریں بلکہ قومی آزادی کی تحریک کو منظم اور مستحکم کرنے کے لیے زمہ داری نبھائیں۔

Share to