دی بلوچستان پوسٹ
19 اپریل 2023 کو بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اپنا تئیسواں قومی کونسل سیشن کامیابی سے منعقد کرتا ہے، اور کونسل سیشنل کے اختتام پر اعلان کیا جاتا ہے کہ درپشان بلوچ بی ایس او آزاد کے نئے چیئرمین جبکہ زروان بلوچ نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔
درپشان بلوچ، اپنے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا اصل نام میڈیا میں ظاہر نہیں کرتے۔ دی بلوچستان پوسٹ نے مختلف ذرائع سے مسلسل کوششوں کے بعد ان سے رابطہ کرکے نامعلوم مقام پر ملاقات کی، اور ان سے یہ انٹرویو کیا جو قارئین کیلئے پیش کی جارہی ہے۔