تیرہ نومبر “یومِ شہدائے بلوچ” کے نسبت آنلائن مہم چلائی جائے گی، بلوچ قوم بھرپور حصہ لیں۔
مرکزی ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد
تیرہ نومبر “ یومِ شہدائے بلوچ” کے طور پر بلوچ قوم بلوچستان سمیت پورے دنیا میں مناتی ہے اور قوم کے شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ وہ دن ہے جس میں ہم اپنے ان عظیم فرزندوں کو یاد کرکے ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کی آزادی کی خاطر اپنی لہو بہا کر ہمیشہ کے لیے بلوچ قومی تاریخ میں امر رہے۔
تیرہ نومبر وہ دن ہے جب میر محراب خان نے انگریز سامراج کے سامنے سر جھکانے کے بجائے مزاحمت کا راستہ اپنایا اور بلوچ سرزمین کے دفاع میں لڑتے ہوئے شہادت حاصل کی۔ یہ وہ فلسفہ ہے جہاں بلوچ قوم کے فرزندوں نے مختصر اور غلامی کی زندگی کے بجائے مزاحمت اور آزادی کا نظریہ اختیار کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہونے کا فیصلہ کیا۔ تب سے لے کر آج تک بلوچ قوم کے فرزندوں نے ہر غلامی اور بیرونی یلغار کے خلاف سینہ سپر ہو کر جدوجہد کی ہے۔ اس قوم کے ہر فرد کی رگوں میں مزاحمت اور قومی آزادی کا جذبہ شعور کے ساتھ دوڑ رہا ہے، جسے کوئی بھی طاقت کمزور نہیں کرسکی ہے۔ کیونکہ یہ وہ عظیم فلسفہ ہے جو آزادی کی لہو سے سینچی گئی ہے جس کا مقصد بلوچستان کی عظیم آزادی کے تصور سے جڑا ہوا ہے۔
بی ایس او آزاد کی جانب سے تیرہ نومبر کو “ یومِ شہدائے بلوچ” مختص کرنا اور اس دن کو قومی سطح پر تسلیم کرکے اپنے عظیم شہدا کو یاد کرنا بلوچ قوم کی قومی طاقت و اتحاد کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ دن قربانیوں کی داستانوں سے بھرا وہ موقع ہے جہاں بلوچ قوم کا ہر فرد یکجاہ ہوکر قربانی کے فلسفے کو نہ صرف جزبہ کے ساتھ مناتی ہے بلکہ شعوری طورپر اس فلسفہ کو سمجھ کر اس پر عمل کرکے بلوچ فرزند بلوچستان کی آزادی و قومی ریاست کو بحال کرنے کے قومی جہد میں رواں دواں ہیں۔
بلوچ قوم کی جانب سے تیرہ نومبر ہرسال بلوچستان سمیت پوری دنیا میں انتہائی عقیدت سے منائی جاتی ہے۔ اسی طرح تنظیم بھی سوشل میڈیا میں آنلائن مہم سمیت بلوچستان بھر میں اس دن پر مختلف سرگرمیاں کرتی ہے۔ اس سال تیرہ نومبر “یومِ شہدائے بلوچ” کے مناسبت سے سوشل میڈیا میں منظم آنلائن مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ہم بلوچ قوم کے تمام قومی اداروں و عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مہم میں شامل ہوکر بھرپور حصہ لیں اور اپنے عظیم قومی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔ آپ جہاں بھی ہیں اپنی قومی شہیدوں پر سوشل میڈیا میں مضمون لکھیں، ان کی داستان و فلسفہ کو بلوچ قوم سمیت دنیا بھر میں اجاگر کریں، ان کے ویڈیوز بنا کر شائع کریں، اور جہاں بھی ہو شہدا پر سیمنار و دیگر سرگرمیں منعقد کریں۔
#13NovBalochMartyrsDay